تعارف
مکتبہ جمال کا قیام ۱۹۷۹ء کو لاہورمیں عمل میں آیا۔ مکتبہ جمال ایک منفرد اشاعتی ادارہ ہے، جسے مفکر اسلام، مفسر قرآن امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد ؒ کی فکر انگیز تحریروں اور شہرہ آفاق کتب شائع کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ مکتبہ جمال کی ہمیشہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ امام الہند کی تصنیفات کوان کے شایان شان اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے پیش کیا جائے تاکہ امت مسلمہ اس سے کماحقہ مستفید ہو سکے۔
اس کے علاوہ شہنشاہ غزل مرزا اسد اللہ خان غالب کے اردو کلام اور شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے اردو کلام کو خوبصورت انداز میں فرھنگ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ ہر غزل کے بعد اس کے مشکل الفاظ کے معانی دیے گئے ہیں۔ تاکہ عام قاری اور خصوصاًطلبہ کواشعار کے سمجھنے میں رہنمائی مل سکے۔ مکتبہ جمال کو دیگر جن اہل علم و دانشور وں کی دینی و علمی کاوشوں کے شائع کرنے کا اعزاز حاصل ہے: ان میں شیخ اہلحدیث حضرت مولانا محمد زکریاؒ،مولانا منظور نعمانی، ڈاکٹر سید عبد اللطیف،چراغ حسن حسرت، ڈاکٹر احمد حسین کمال،سید امتیاز علی تاج،مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی، ڈاکٹر وہاب قیصر، مولانا متین ہاشمی، ڈاکٹر شیر بہادر خان پنی،مولانا سعید الرحمٰن علوی،پروفیسر افضل حق قرشی، محمد پرویش شاہین کے اسم گرامی شامل ہیں۔
مقاصد
امام الہندمولانا ابو الکلام آزادؒ کے مذہبی افکار سے امت مسلمہ کو شعور و آگہی کے محور سے مربوط کرنا ۔
مولانا ابوالکلام آزادؒ کی تفسیر ’’ترجمان القرآن‘‘ (جسے پہلی ادبی تفسیر کہا جاتاہے) کی ان کے شایان شان اشاعت۔
حضرت شاہ ولی اللہؒ،جمال الدین افغانی ،امام الہندمولانا ابوالکلام آزاد، علامہ محمد اقبال، مولانا مناظر حسن گیلانی فکری و علمی دینی، ادبی، اصلاحی اور تاریخی کتب کی اشاعت۔ اپنے اسلاف کی فکری اور علمی وراثت کی اقدار سے عوام الناس کوروشناس کروانا۔
سیاحتی کتب کی اشاعت اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا۔
معاشرے میں مطالعہء کتب کے صحت مند رجحان کو فروغ دینا۔

Copyright 2016 by Maktaba Jamal. All rights reserved.